مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے صہیونی وزیر اعظم کے حالیہ دعووں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہفتے کے روز ٹویٹ کی کہ صہیونی حکومت کے وزیر اعظم ایران کے خلاف اپنے جھوٹے دعوؤں کو دہرا کر اپنے اور ناجائز اسرائیلی حکومت کے لیے ایک تشخص پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
کنعانی نے کہا کہ ستر سال سے زائد عرصے سے صہیونی حکومت نے تشخص کے بحران سے نکلنے کے لیے نسل کشی، لوٹ مار، نقل مکانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سہارا لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کچھ یورپی ممالک کی غلط پالیسیوں کو ظاہر کرتا ہے جو اس ناجائز حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔
ایرانی ترجمان خارجہ نے زور دے کر کہا کہ فلسطین کو ختم نہیں کیا جا سکتا اور تنزل اور زوال صہیونی حکومت کے جوہر اور فطرت میں موجود ہے۔
آپ کا تبصرہ